Baaghi TV

لاہور اقبال ٹاؤن پولیس نے خاص قسم کے ملزموں کے خلاف کامیابی حاصل کرلی

اقبال ٹاؤن پولیس نے خاص قسم کے ملزموں کے خلاف کامیابی حاصل کرلی

باغی ٹی وی :لاہورانویسٹی گیشن پولیس اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اقبال ٹاؤن کی کارروائی گن پوائنٹ پر ATM مشینوں پر رقم و وہیکل چھیننے اورچوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی مون گینگ گرفتار کر لیے گئے.

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ گینگ عاصم علی عرف مون،عمیر اورشوکت علی گرفتار بھی شامل ہے تقریباً33 لاکھ روپے مالیت کی2 کاریں، پک اَپ، آٹو رکشہ،9 موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا .

ملزمان کاشہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے .ڈی ایس پی AVLSاقبال ٹاؤن نواز چیمہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

ایس پیAVLS نے خطرناک گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے.

More posts