Baaghi TV

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 803 پوائنٹس پر ہوا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 135 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 938 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 11,102,017 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 631,808,745 بنتی ہے۔

More posts