Baaghi TV

پولیس اہلکاروں کا بس ڈرائیور کے گھر گھس کر اس کی بیوی اور بھانجی پر تشدد

حکومت بدل گی مگر پنجاب پولیس کا روایہ نہ تبدیل ہوا ملتان میں پولیس کی ماڈل کالونی کے گھر میں گھس کا غنڈہ گردی تھانہ ممتاز آباد پولیس کےخواتین پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی.حکومت بدل گی مگر پنجاب پولیس کا روایہ نہ تبدیل ہوا۔ پولیس کی ماڈل کالونی کے گھر میں گھس کا غنڈہ گردی کرتی رہی تھانہ ممتاز آباد کے پولیس اہلکار خواتین پر تھپڑ برساتے رہے واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے پولیس والے کیسے بے دردی سے خواتین کو مار رہے ہیں۔ گھر کے مالک سجاد کا کہنا ہے کہ وہ پیشے سے بس ڈرائیور ہے اور گھر سے باہر گیا ہوا تھا اس کے رشتہ داروں سے جائیداد کا تنازع ہے جس پر پولیس نے مبینہ طور پرپیسے لےاس کی بیوی ،بھانجی کو تشدد نشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ خواتین نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سےواقعہ کا نوٹس لے کر پولیس اہلکاروں کو عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ کیاہے۔

More posts