Baaghi TV

مشیراطلاعات اجمل وزیرکی مبینہ آڈیو،وزیراعٍلیٰ کے پی نے تحقیقات کا حکم دے دیا

پشاور:مشیراطلاعات اجمل وزیرکی مبینہ آڈیو،وزیراعٍلیٰ کے پی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ،اطلاعات کئے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اور اشتہاری ایجنسی کے درمیان کمیشن لینے کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے

معاون خصوصی کامران خان بنگش کو اطلاعات کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، جبکہ اجمل وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اجمل وزیر کے آڈیو ٹیپ سے متعلق چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردی ا ہے جس میں آڈیوٹیپ کے حوالے سے حقائق کی انکوائری کا کہا گیاہے۔

 

 

اس حوالے سے جی این این نے اجمل وزیرکی مبینہ آڈیوکال بھی شیئرکی ہے جوکچھ اس طرح ہے

 

ذرائع کے مطابق مراسلے میں اس معاملے پر فوری طور پر کارروائی کرنے کا کہا گیاہے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات سامنےآئی تھیں کہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر خود اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے استعفے ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا ہے۔

More posts