Baaghi TV

چینی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے استقبال کیلئے پروٹوکولز کو توڑ دیا

چینی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے استقبال کیلئے پروٹوکولز کو توڑ دیا

باغی ٹی وی: چینی وزیر خارجہ نے اپنے اہم منصب پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیجنگ میں‌ استقبال کرتے ہوئے سب پروٹوکول بالائے طاق رکھ دیے اور آگے بڑھ کر خوداستقبال کیا اس موقع پر کمال گرم جوشی سے شاہ محمود قریشی کو خوش آمدید کہا . دونوں دوست ممالک نے اپنی دیرینہ اور روایتی دوستی کا خوب اظہار کیا.
https://twitter.com/miqazi/status/1296749259358982146?s=20
واضح‌ رہے کہ وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی چینی ہم منصب و دیگر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاک چین سٹریٹجک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بھی ملاقات ہوگی، دونوں ممالک دنیا کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کے خواہشمند ہیں، اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔ سی پیک کی جلد تکمیل پر بھی بات ہوگی۔ کشمیر کی صورتحال دونوں ممالک کیلئے اہمیت کی حامل ہے

شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

More posts