Baaghi TV

بی آر ٹی بس سروس دوبارہ شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

بی آر ٹی بس سروس دوبارہ شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

باغی ٹی وی : مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ نے بی آر ٹی سروس 25 اکتوبر سے دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگشن نے بی آر ٹی سروس کی دوبارہ بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی اسٹیشن عملے کو بھی ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران بسوں میں آگ لگنے کے چار واقعات سامنے آنے کے بعد بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد روزانہ سفر کرنے والے افراد کی مشکلات بڑھ گئی تھیں۔

دوسری جانب ترجمان ٹرانز پشاور عمیر خان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے ماہرین پشاور پہنچ کر گاڑیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بسوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد ہی سروس بحال کی جائے گی۔آگ لگنے کے واقعات کے بعد چینی ماہرین نے انسپکشن شروع کر دی تھی۔ بی آر ٹی کی تمام بسوں کو ازسرنو چیک کیا گیا۔ تکنیکی اعتبار سے کلیئرنس کے بعد سروس بحال کی جانی تھی۔

More posts