Baaghi TV

زمبابوے کو آغاز ہی میں مشکل کا سامنا

زمبابوے کو آغاز ہی میں مشکل کا سامنا
باغی ٹی وی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اور اس کو شروع میں‌ہی ایک وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا. جب چمو چبابا حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے.

ٹاس کے بعد مختصر گفتگو کرتےہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔حیدر علی اورموسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کر کے حارث سہیل اور وہاب ریاض کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

دوسرے میچ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخاراحمد اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

شاہین آفریدی، حارث روَف، موسیٰ خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان ٹانگ میں کھچاؤ کا مسئلہ ہے جب کہ حارث سہیل کو گروئن انجری کا سامنا ہے۔

More posts