Baaghi TV

6 ستمبر پاکستانیوں کے عزم اور ہمت کا نشان ہے،خالد مسعود سندھو،سیف اللہ قصوری

khalid masood

مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، 6 ستمبر پاکستانیوں کے عزم اور ہمت کا نشان ہے، پاکستانی قوم میں آج بھی 65 کا جذبہ زندہ ہے، 25 کروڑ عوام اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں،دشمن نے گزشتہ برس آزما کر دیکھ لیا،پاکستان کا بچہ بچہ دفاع پاکستان کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے.

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر،مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،صدر خدمت خلق چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ، صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا قابلِ فخر دن ہے جب ہماری بہادر افواج اور غیور قوم نے اتحاد، ایمان اور جذبۂ حب الوطنی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،ہم 1965ء کی جنگ کے شہداء، غازیوں اور تمام محافظینِ وطن کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور یہ عہد دلاتی ہیں کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور نظریاتی تشخص کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا،وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے ، پاکستان کے نوجوان مایوسی اور منفی سوچ ترک کریں اور اپنی صلاحیتوں کو پاکستان کی تعمیر و ترقی اور دفاعِ وطن کے لیے بروئے کار لائیں، دشمن کے پروپیگنڈے کا مقابلہ قومی شعور، اتحاد اور سچائی کے ساتھ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

More posts