Baaghi TV

جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں واقع مسجد سکینة الصغریٰ خوبصورتی اور فن تعمیر کے لحاظ سے اپنا ثانی نہیں رکھتی

جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں واقع مسجد سکینة الصغریٰ خوبصورتی اور فن تعمیر کے لحاظ سے اپنا ثانی نہیں رکھتی مسجد سکینة الصغریٰ کا سنگ بنیاد اکتیس جنوری 2006کو مسجد کے بانی ڈاکٹر محمد اسماعیل شاہ نے اپنے دست مبارک سے رکھا مسجد کا نقشہ ترکی سے بنوایا گیا اور مسجد میں استعمال ہونے والا میٹریل بھی ترکی سے منگوایا گیا مسجد کی تعمیر کرنے والے انجینئر بھی ترکی سے ہی ہے مسجد میں خطاطی اور نقش و نگار کرنے والے ماہر بھی ترکی سے آئے مسجد کا نام سکینة الصغریٰ والدہ اور پھوپھی کے نام پر رکھا گیا جدید طرز تعمیر کے ساتھ زلزلہ پروف مسجد سکینة الصغریٰ کا کل رقبہ باون کنال ہے اور مسجد کی تعمیر پر تیس کروڑ سے زائد لاگت آئی ہے مسجد سکینة الصغریٰ میں بیک وقت چار ہزار افراد باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں پورے پاکستان سے لوگ اس مسجد کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں اس مسجد سے ملحقہ ایک یونیوسٹی بھی بنائی گئی ہے جہاں دینی کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے ہر سال ماہ رمضان میں چار سو سے زائد لوگ اس مسجد میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں مذکورہ مسجد کے صحن میں موجود پودوں سے لکھے گئے اللہ اور محمد کے ناموں نے مسجد کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے ہیں
رپورٹ:مجیب الرحمان شامی ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی مظفرگڑھ

More posts