Baaghi TV

رانا ثنا اللہ خان کا شہدا کو خراجِ تحسین ،نام لئے بغیر مولانا فضل پر شدید تنقید

isl

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور، سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام لیے بغیر ان کے حالیہ بیان پر کڑی تنقید کی ہے-

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری بیان اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’شہادت مقصود و مطلو بِ مومن ہے، یہ اس کا نصیب ہے جو قاری نظر آتا ہے، حقیقت میں ہے قرآن، یہ راز ہم دنیا داروں، تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، اللہ تعالیٰ شہدا کے ورثا اور غازیوں کو صبرِ جمیل اور یقینِ محکم کی دولت سے مالا مال رکھے، کیونکہ یقینِ محکم ہی ہماری آزادی اور بقا کا ضامن ہے۔

رانا ثنا اللہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مولانا فضل الرحمان کے فوجی جوانوں کی قربانیوں سے متعلق حالیہ ریمارکس پر مختلف سیاسی و حکو متی شخصیات کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

More posts