Baaghi TV

پی ڈی ایم کے احتجاج کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس طلب کرلیا

پی ڈی ایم کے احتجاج کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس طلب کرلیا

باغی ٹی وی : پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس 6 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن پی ڈی ایم احتجاج کے پیش نظر مشاورت کرے گا جبکہ سیکورٹی سمیت دیگر اموربھی زیر بحث آئیں گے۔ سینیٹ انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر مشاورت ہوگی، پنجاب حکومت کے حکام الیکشن کمیشن کو بریفنگ دینگے۔ اجلاس کے دوران جینڈر رپورٹ بھی زیربحث آئےگی۔

More posts