Baaghi TV

قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش

قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کو انوکھے انداز میں خراج تحسین

باغی ٹی وی : حسن سدپارہ چوک، ( پریشان چوک)، سکردو میں قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کی یاد میں شام کے وقت سینکڑوں لوگ شمعیں روشن کر رہے ہیں.علی سد پارہ فروری کے آغاز پر ملکی و غیرملکی کوہ پیماؤں کے ساتھ کے ٹو کی مہم جوئی کے لیے نکلے، اس مشن میں اُن کے ساتھ بیٹا ساجد سدپارہ بھی موجود تھا جو موسم کی وجہ سے واپس بیس کیمپ آگیا تھا۔

علی سدپارہ کی گمشدگی کے بعد انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی گئی، اس حوالے سے کئی سرچ آپریشن کیے گئے جس میں پاکستان آرمی اور ماہر کوپیماؤں نے حصہ لیا مگر کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

ایک روز پہلے تک پوری قوم اور علی سد پارہ کے اہل خانہ کو کسی معجزے کا انتظار تھا مگر کل اُن کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ’محمد علی سدپارہ اب ہم میں نہیں رہے‘۔

More posts