Baaghi TV

پی ٹی آئی کراچی نے لگائے پی پی پی پر سنگین الزامات

پی ٹی آئی نے لگائے پی پی پی پر الیکشن بے ضابطگی کے حوالے سے سنگین الزامات

باغی ٹی وی : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کو اٹھانے اور پریشان کرنے میں خاصی شہرت رکھتی ہے۔

انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پولیس کے ذریعے سندھ حکومت نے بہت کچھ غلط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت پولیس کو استعمال کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہ تھرپارکر کے حلقہ این اے 221 میں‌ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں‌ پولنگ کا عمل جاری ہے، پیپلزپارٹی کے پیر امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے نظام الدين راہموں میں سخت مقابلہ متوقع ہے

More posts