Baaghi TV

ڈی جی رینجرز نے آل پاکستان چرچ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فیسٹیول میں شرکت کی

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے سعود آباد محفوظ اسٹیڈیم میں آل پاکستان چرچ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے تین روزہ پاکستان امن فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ترجمان رینجرز کے مطابق پروگرام کے آرگنائزر آل پاکستان چرچ ایسوسی ایشن کے صدر پادری عتیق بھٹی نے ڈی جی رینجرزکاتقریب میں آمد پر خیرمقدم کیا۔فیسٹیول میں مسیحی برادی سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار سے زائد مرد اور خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری سمیت دیگر مذاہب کے درمیان اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے استحکام کا باعث ہے ۔

More posts