Baaghi TV

وزیر جنگلات سبطین خان کی عامر جعفری کو صدارتی ایوارڈ کے حصول پر خصوصی مبارکباد

وزیر جنگلات سبطین خان نے معروف سماجی شخصیت سید عامر جعفری کو صدارتی ایوارڈ کے حصول پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی ایوارڈ سید عامر جعفری کی سماجی و تعلیمی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں سبطین خان نے کہا کہ تمغہ امتیاز عامر جعفری کی مسلسل سماجی خدمات کی تحسین اور تصدیق ہے۔

پسماندہ دیہاتوں کو خواندہ کرنے کا مشن واقعتاً قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل سے محروم بچوں کی تعلیم کیلئے کام کرنا عظیم کاوش ہے جس کا صلہ کسی نہ کسی موقع پر مل کر رہتا ہے۔ محروم طبقات کیلئے آسانیاں پیدا کرنا صدقہ جاریہ ہے۔

سبطین خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دیہاتوں کی تعلیمی ترقی میں حکومت کی مدد کرنا قابل قدر کاوش ہے۔ سید عامر جعفری جیسے اشخاص قوم کے ماتھے کا جھومر اور ملکی سرمایہ ہیں۔

ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ صدر مملکت کا بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سید عامر جعفری پسماندہ دیہاتوں کی تعلیمی ترقی کیلئے اپنے کردار کو مزید بڑھائیں گے۔

More posts