Baaghi TV

کراچی فٹبال میچ کے دوران دھماکے میں کھلاڑیوں سمیت 10 افراد زخمی

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حب چوکی اللہ ٹاؤن کے قریب واقع فٹ بال گراؤنڈ میں اُس وقت دھماکا ہوا جب وہاں دو مقامی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا میچ جاری تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شائقین کی بیٹھنے والی جگہ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو حب کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،ڈاکٹرز نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ کریکر دھماکا کریکرتھا جو کوئی گراؤنڈ میں پھینک کر فرار ہوا۔ دھماکے کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جہاں اہم شواہد اکھٹے کیے گئے جب کہ واردات کی جگہ پر آمد و رفت بھی مکمل بند کردی ہے۔

More posts