Baaghi TV

بلیک مافیا رمضان المبارک میں بھی متحرک ہو گیا عوام کو ریلیف پیکج دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

سرگودھا میں محکمہ فوڈ اور تحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے سستا رمضان بازار سے سبسڈائز آٹا بڑے پیمانے پر مافیا کی نظر ہونے لگا ۔ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں آٹے سے بھرے دو لوڈر رکشے پکڑے گئے ۔ پکڑے گئے رکشے میں 50 گٹو آٹا موجود تھا ۔ ٹائیگر فورس کے جوانوں نے انتظامیہ کو اطلاع دی ۔ لیکن کاروائی نہ ھو سکی ۔

بلیک مافیا کے خلاف سرگودھا انتظامیہ خاموش ۔رکشے والے نے ٹائیگر فورس سمیت انتظامیہ کو کھری کھری سنا دیں ۔ سستا رمضان بازار اور انتظامیہ ھماری بھی تو ھے ۔ بلیک مافیا کا انتظامیہ کے منہ پر ہنستے ھوئے زوردار تماچہ ۔اطلاع دینے کے باوجود تحصیل انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر مافیا کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ۔

More posts