اسلام آباد:فواد چوہدری نے چاند کی عمر بھی بتادی اورعید کے حوالے سے خبربھی بتادی،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چاند کا آج نظر آنا ممکن نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں۔
اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 12, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی،
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے
خیال رہے کہ عید الفطر کل ہوگی یا جمعے کو؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔
