Baaghi TV

ایک طرف ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنےکی سازش تودوسری طرف دہشت گردی: پشاورتباہ ہونےسےبچ گیا

پشاور:ایک طرف ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش تودوسری طرف دہشت گردی: پشاورتباہ ہونے سے بچ گیا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں جہاں ایک طرف سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی بڑے عرصے سے کوششیں جاری ہیں وہاں دوسری طرف دہشت گردوں نے بھی سراٹھالیاہے ،

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آج صوبہ خیبر پختونخوا کا دارالحکومت پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے بروقت کارروائی کے دوران بھاری ہتھیار اور گولا بارود برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقہ شلوبر خیل تیراہ میدان کے کھنڈر نما مکان میں چھاپہ مارا،

اس دوران وہاں موجود دہشت گرد پولیس ٹیم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن ان کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔برآمد ہونے والے اسلحے میں 17 عدد پیٹی 12 بور کے 1445 عدد کارتوس ، کارتوس 14اعشاریہ 7 ایم ایم بور کے 170 کارتوس، 7 عدد ہینڈ گرینڈ سمیت اوربھی بھاری اسلحہ شامل ہے

پولیس حکام اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے بڑے حیران ہیں کہ اس قدرزیادہ ہے کہ وہ خود بھی دیکھ کرحیران رہ گئے ہیں، پولیس نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس اسلحے میں‌2 عدد گولے آر پی جی 7 ، 8 عدد آر پی جی 7 فیوز، تین عدد آرٹلری فیوز، دو عدد آرٹلری کارتوس، ایک عدد روسی ساختہ میزائل، دو عدد خود ساختہ بم ، ایک عدد اینٹی پرسن مائن، ایک عدد گن آر پی جی 7 اور ایک عدد واکی ٹاکی سیٹ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے جن میں محمد آصف، کمانڈر شہزاد گل عرف فاروق اور گل آمین شامل ہیں، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

More posts