Baaghi TV

پشاور میں فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا

پشاوراے این پی کے سیاسی رہنما شیخ کریم جان نے ہزارخوانی میں غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کیخلاف مولاناعثمان باچااوردیگرعلمائےکرام نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شرکا نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھا تھا جس پر اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے۔ شرکا نے اسرائیل مردہ باد کےنعرے بھی لگائے۔

بعدازاں شرکاسے خطاب کرتے ہوئے مولانا عثمان باچانے کہا کہ حضور پاک نےفرمایا کہ وہ شخص مسلمان نہیں جسےدوسرے مسلمانوں کی فکر نہ ہو ۔ فلسطین میں جس طرح ظلم اور بربریت کا بازار گرم ہے اور معصوم بچوں اور خواتین پر بمباری کی جارہی ہے یہ تمام مسلمانوں کوچیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ مٹھی بھر اسرائیلوں نے پورے عرب کو یرغمال بنایاہوا ہے۔

اگر عرب ممالک میں تھوڑی سے غیرت ہوتی تو اج اسرائیل انکھ بھی اٹھانے کے قابل نہ ہوتا۔ عرب ممالک غلام بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تمام مسلم ممالک کو سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے چاہیے خصوصا عرب ممالک اور دیگر اسلامی ممالک کو اسرائیل مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کامقدمہ درج ہوتا وہ اسی طرح اپنی بربریت جاری رکھے گی آخرمیںاسرائیل کاجھنڈانذرآتش کیاگیا۔

More posts