Baaghi TV

آئی جی اسلام آباد کا پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ

آئی جی اسلام اباد قاضی جمیل الرحمن نے ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، ڈرائیونگ ٹیسٹ کا جائزہ لیا، شہریوں سے ڈیوٹی پر موجود عملے کے بارے میں دریافت کیا، ڈرائیونگ ٹیسٹ میں مزید سختی کرنے کے ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور اپنی اور دوسروں کی جانوں کے محافظ ہوتے ہیں، کیمروں کی مدد سے ڈرائیونگ ٹیسٹ کی نگرانی کی جائے، ڈرایئونگ ٹیسٹ کے موقع پر سینئر افسر اپنی موجودگی یقینی بنائیں، ڈرایئونگ لائسینس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں،. ایس ایس پی ٹریفک کو پولیس ملازمین کے مسائل کے حل لیے ہر ہفتے اردل روم کے انعقاد کی ہدایت کی، اچھی کارکردگی پر انعامات دئیے جائیں.

More posts