Baaghi TV

ٹی ڈی سی پی میں ترقی پانے والوں کا نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا

ٹی ڈی سی پی کے04 مینیجرزکوڈپٹی جنرل مینیجرزکےعہدے پرترقی دے دی گئی ہے، ترقی پانے والوں میں فضل کریم، رانا طاہرمحمود، شاہد وڑائچ اورفہیم احمد شامل ہیں، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی محمد تنویرجبارنےافسران میں تقررنامے تقسیم کیے ہیں، اس موقع پرجنرل مینیجرزصاحبان بھی موجود تھے.

ایم ڈی ٹی ڈی سی پی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران کو ان کی سنیارٹی اورکارکردگی کی بنا پر ترقی دی گئی ہے، اب تمام ترقی پانے افسران جانفشانی سے محکمہ کی ترقی اوربہتری کیلئے پہلے سے زیادہ دل لگا کرکام کریں.

ترقی پانے والے افسران نے ایم ڈی اورجنرل مینیجرصاحبان کا شکریہ ادا کیا ہے، اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کا لا کرمحکمہ کی ترقی کیلئے شبانہ روزمحنت کریں گے۔

More posts