Baaghi TV

پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ مظفر آباد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران و جوانوں نے شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خارکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں‌

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن ڈیوٹی کے لئے جانے والے پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں افسر سمیت جوان شہید ہو گئے تھے

More posts