Baaghi TV

محکمہ توانائی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جلد وزیر اعلیٰ کو پیش کروں گا، ڈاکٹر اختر ملک

محکمہ توانائی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جلد وزیر اعلیٰ کو پیش کروں گا، ڈاکٹر اختر ملک

لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی )محکمہ توانائی نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کے آنے کے بعد اپنی پہلی سالانہ رپورٹ تیار کر لی ۔ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وہ رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد پریس کانفرنس کر کے اپنی پہلی سالانہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھیں گے ۔ ڈاکٹر اختر ملک نے پنجاب’’سولرائزیشن پراجیکٹ‘‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ تعلیم اور صحت کے میدان میں واقعی ایک گیم چینجر ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ15ہزار پرائمری سکول،28سو بنیادی مراکز صحت کے علاوہ یونیورسٹیوں اور دوسرے سرکاری ادارے اس منصوبے سے شمسی توانائی پر منتقل کر دیئے جائیں گے ۔ اس منصوبے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کوتقریباً10 کروڑ تک سالانہ بجلی کے اخراجات کی مد میں فائدہ ہوگا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 17 سو ایسے پرائمری سکول بھی اس منصوبے سے فائدہ اٹھا سکیں گے جہاں پچھلے بہتر سالوں میں بجلی نہیں آئی ۔ یہ منصوبہ مکمل عوامی فلاح کا ہے جس سے ماحول دوست بجلی کی فراہمی کے علاوہ شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہوگا ۔

More posts