Baaghi TV

جمشید دستی بھی پنجاب کے بلدیاتی نمائندے فارغ کرنے کے مخالف نکلے

پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی کی جانب سے بلدیاتی نظام کی بحالی کے لئے لاہور ہائی کورٹ لاہور میں پرنسپل سیٹ پر پٹیشن دائر کر دی گئی ہے جسکی سماعت اگلے ہفتے ہوگی جمشید دستی نے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ بلدیاتی نظام کسی بھی معاشرے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے پنجاب حکومت نے ہزاروں بلدیاتی نمائندوں کو جنبش قلم سے فارغ کر دیا جو کہ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کے پی کے کی طرح پنجاب میں بھی بلدیاتی اداروں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیئے۔

More posts