Baaghi TV

بھارت، دہلی میں گھر میں آتشزدگی، 6افراد کی موت،10زخمی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ذاکر نگر میں واقع ایک مکان میں پیر کو رات دیر گئے آگ لگنے سے چھ افراد جاں بحق ہو گئی، جبکہ 10 افراد آگ سے جھلس گئے۔
قطر ۔ ایران گیس فیلڈ میں دھماکوں‌ کے بعد آگ بھڑک اٹھی
فائر بریگیڈ کے ایک افسر کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں. آگ میں جھلسنے والے افراد کو علاج کے لئے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق چار منزلہ عمارت میں کل 13 فلیٹ تھے۔ آگ بجلی کے میٹر بورڈ سے پھیلی ۔ آگ سے پارکنگ میں کھڑی سات کاریں اور آٹھ موٹر سائیکلیں بھی جل کر راکھ ہو گئیں۔

More posts