Baaghi TV

شوگر بورڈ ایڈوائزری کا اجلاس طلب

شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت نگران وفاقی وزیر صنعت و پیداوار گوہر اعجاز 21 نومبر کو کریں گے۔
اجلاس میں شوگر ملز مالکان کا چینی کی برآمد کا معاملہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے مزید ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کے موجودہ اسٹاک کا جائزہ لے گا۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی گنے کی کم از کم امدادی قیمت سے متعلق تجاویز دے گی جبکہ کرشنگ سال 24-2023 کے لیے گنے اور چینی کی پیداوار کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ سال 24-2023 کے لیے گنے کی کرشنگ کی تاریخ کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

More posts