Baaghi TV

علیم خان کا پسندیدہ سیاستدان کون ، شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کیوں ہوئی؟

Abdul Aleem Khan

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا کہ جہانگیر ترین اور شہباز شریف کی ملاقات خیر سگالی کے تحت ہوئی ،،لہذا مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی۔ علیم خان نےایک انٹرویو میں کہا کہ جہانگیر ترین بیمار تھے تو شہباز شریف ان سے ملاقات کیلئے آئے تھے، جہانگیر ترین اب شہباز شریف کے پاس ملاقات کیلئے گئے،انہوں نے کہا کہ یہ خیر سگالی کی ملاقاتیں ہوتی ہیں کسی ایجنڈے کی ملاقات نہیں تھی، کسی ایجنڈے کی ملاقات ہوگی تو پہلے 30 رکنی سی ای سی میں جائیں گے، پاکستان میں میرے پسندیدہ لیڈر چودھری شجاعت ہیں وہ بہت نفیس اور اعلیٰ نسل کے انسان ہیں وہ ایک عام سیاستدان نہیں خاص ہیں، نواز شریف چودھری شجاعت کے پاس گئے ہیں تو اچھی بات ہے۔ خیال رہےکہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کےبعد (ن) لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر دونوں جماعتوں کی جانب سے متضاد بیانات بھی سامنے آئے۔

More posts