Baaghi TV

ایف آئی اے اور سندھ پولیس میں بیرون ملک مفرور ملزمان کی گرفتاری پر مشاورت

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے اہم ملاقات کی، جس میں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائوتھ مجاہد اکبر اور ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیقی بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشترکہ تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ڈی جی ایف آئی اے نے سندھ پولیس کو یقین دہانی کروائی کہ بیرون ملک مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ملاقات میں پولیس اور ایف آئی اے افسران کی استعداد کار بڑھانے اور مشترکہ تربیتی اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ دونوں اداروں کے درمیان رابطہ اور آپریشنل صلاحیت مزید بہتر بنائی جا سکے۔

دکی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

More posts