Baaghi TV

وزیر دفاع خواجہ آصف کا افغان ترجمان کے بیانات پر سخت ردعمل

khawaja asif

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان ترجمان کے اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسیوں اور افغانستان کے حوالے سے حکمت عملی پر قوم اور قیادت مکمل اتفاق رکھتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان حکومت بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی میں ملوث رہی ہے اور افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے، جبکہ اپنی کمزور حکمرانی اور انتشار کو چھپانے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دے رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی پالیسی شہریوں کو سرحد پار دہشت گردی اور خوارج سے محفوظ رکھنے پر مبنی ہے، جو قومی مفاد اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہے.

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، تاہم بعد ازاں افغان طالبان نے مذاکرات کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جسے پاکستان نے مسترد کردیا ہے۔

بی جے پی نے دہلی کا نام ’انڈرپراستھا‘ رکھنے کی درخواست کر دی

کینیڈا کے وزیر اعظم نے ٹرمپ سے اشتہار پر معافی مانگ لی

فرانس میں داعش خراساں سے تعلق کے شبہے میں افغان شہری گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک ماہ میں 18 دہشت گرد گرفتار کیے

More posts