مرکزی مسلم لیگ کے قائدین نے ملک بھر میں یوم تاسیس کے پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مرکزی مسلم لیگ کا ہر کارکن مسلح افواج کے ساتھ ہے مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کے سفر کو جاری رکھے گی، موروثی سیاست، خاندانی اجارہ داری اور اشرافی تسلط کو مسترد کرتے ہیں، عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لینے کی بجائے معیشت کو سود سے پاک کیا جائے، مرکزی مسلم لیگ نوجوانوںکو ہنر مند بنائے گی، آئی ٹی ،ای کامرس کورسز کروائے جائیں گے، سیاسی انتشار،افرا تفری کے خاتمے کے لئے مرکزی مسلم لیگ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی
ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری،نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف،قاری یعقوب شیخ،حافظ خالد نیک،انجنیئر حارث ڈار،مرکزی ترجمان تابش قیوم،شفیق الرحمان وڑائچ،محمد سرور چوہدری،حمید الحسن، فیصل ندیم، یاور آفتاب،شیخ عارف اللہ،حمید الحسن، مزمل اقبال ہاشمی و دیگر نے لاہور،کراچی،پشاور،سمیت دیگر شہروں میں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،یوم تاسیس کی مرکزی تقریب ایوان اقبال لاہور میں ہوئی، تقریب میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہوئے، یوم تاسیس کی تقریب میں انٹراپارٹی انتخابات جیتنے والے امیدواروں سے حلف بھی لیا گیا، اس موقع پر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو کرپشن، اقربا پروری، دہشت گردی اور غربت جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جن کی بنیادی وجہ نظریاتی سیاست سے دوری ہے۔ ہمیں لسانی، علاقائی اور طبقاتی تقسیم سے نکل کر ایک قوم بننا ہوگا اور ملک کو ‘لا الہ الا اللہ’ کے اس نظام کی تجربہ گاہ بنانا ہوگا جس کا وعدہ قیامِ پاکستان کے وقت کیا گیا تھا،مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کا سفر جاری رکھے گی،سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کی سیاست صرف الیکشن تک محدود نہیں بلکہ خدمت خلق پر مبنی ہے،سیلاب ہو یا زلزلہ،مشکل کی ہر گھڑی میں مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار مرکزی مسلم لیگ نے محض کاغذی کارروائی کے بجائے یونین کونسل کی سطح تک حقیقی انٹرا پارٹی انتخابات کروائے ہیں تاکہ نچلی سطح سے مخلص قیادت سامنے آسکے۔تابش قیوم،مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ذاتی اور موروثی سیاست کو چھوڑ کر ملکی دفاع اور ترقی کے لیے متحد ہو جائیں،مرکزی مسلم لیگ ایک قوم بن کر ملک سے غربت اور افرا تفری کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔کراچی میں مرکزی مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طلحہ سعیدودیگرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتشار،خلفشار سیاسی رسہ کشی کا خاتمہ ہونا چاہئے،اس سے مسائل بڑھتے ہیں، سیاسی جماعتیں، حکومت، ریاست سب کو توازن کا راستہ اختیارکرنا چاہئے، تصادم، ٹکراؤ نہیں اپنانا چاہئے، مرکزی مسلم لیگ پاکستان میں ایسا نظام ،کام کرنا چاہتی ہے جس میں قانون کی بالادستی ہو، معاشرے میں عدل و انصاف ہو،رواداری کی سیاست ہو، ایک ایسا نظام جس میں کمزور کا تحفظ ہو ،طاقتور قانون سے بالا نہ ہو،رعایت کسی کو نہیں ملنی چاہئے،اصول سب پر لاگو ہونا چاہئے،پشاور،کوئٹہ،راولپنڈی، بدین ،بہاولپور،فیصل آباد،ملتان،ایبٹ آباد،ضلع خیبر،سوات،مردان،صوابی،تیمر گرہ،بنوں،ڈی آئی خان،حافظ آباد،ڈیرہ غازی خان،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،رحیم یار خان،وہاڑی،پاکپتن،ٹوبہ ٹیک سنگھ،حیدرآباد،جھنگ،منڈی بہاوالدین،سرگودھا ،ہری پور،بہاولپور،خانیوال،مظفر گڑھ،لودھراں،لیہ،راجن پور،کوٹ ادو،تونسہ،بورے والا،چوک سرور شہید،صادق آباد،چوک اعظم،ننکانہ صاحب ،اوکاڑہ،ساہیوال،سکھر،لاڑکانہ ،پاکپتن،عارفوالا،چکوال سمیت دیگر شہروںمیں بھی یوم تاسیس کی تقریبات سے مرکزی مسلم لیگ کے قائدین نے خطاب کیا.
مرکزی مسلم لیگ کے یوم تاسیس کے موقع پر متفقہ قرارداد منظور
مرکزی مسلم لیگ کے یوم تاسیس کے موقع پر ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ پروگرام میں قرارداد پیش کی جاتی ہے،
یہ اجتماع اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی ایک شعوری، نظریاتی اور قربانیوں سے سجی جدوجہد کا ثمر ہے، جس کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے،
مرکزی مسلم لیگ خود کو آل انڈیا مسلم لیگ کی فکری، سیاسی اور اخلاقی وارث قرار دیتی ہے اور شخصیات کے بجائے اصولوں کی سیاست کو اپنا نصب العین مانتی ہے۔
تقسیمِ ہند کو ایک نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے، خطے میں مسلمانوں کے تشخص، سلامتی اور حقِ خودارادیت کے مکمل تحفظ کا عزم کرتے ہیں
کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگرکسی بھی دشمن کی سازش پر قوم کا ہر فرد مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مرکزی مسلم لیگ کا ہر کارکن مسلح افواج کے ساتھ ہے،سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں
مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کے سفر کو جاری رکھے گی، خاندانی اجارہ داری اور اشرافی تسلط کو مسترد کرتے ہیں،
عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لینے کی بجائے معیشت کو سود سے پاک کیا جائے،اشرافیہ اپنے خرچے کم کرے اور عوام کو ریلیف دیا جائے
مرکزی مسلم لیگ نوجوانوںکو ہنر مند بنائے گی، آئی ٹی ،ای کامرس کورسز کروائے جائیں گے، بے روزگاری کے خاتمے کے لئے عملی کام کریں گے،
سیاسی انتشار،افرا تفری کے خاتمے کے لئے مرکزی مسلم لیگ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،قوم کو نظریہ پاکستان پر متحد کریں گے.
آج کے یوم تاسیس کے پروگرام میں پاکستان کو ایک باوقار، مضبوط اور مدینہ کی ریاست بنانے کا عہد کرتے ہیں.
خطے کے حالات خاص طور پر بنگلہ دیش کی صورتحال سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے، ہندو سامراج کے خلاف پوری دنیا میں آواز اٹھنے لگ گئی ہے، جس بنیاد پر پاکستان بنا تھا مرکزی مسلم لیگ اسی بنیاد پر قوم کو اکٹھا کرنے کے لیےجدوجہد مزید تیز کرنے جا رہی ہے
مرکزی مسلم لیگ تحریک بقائے پاکستان کی عملی جدوجہد شروع کر رہی ہے،اس تحریک کا مقصد قوم کو منظم ، متحد اور دوبارہ سے نظریہ پاکستان اور تحریک پاکستان سے روشناس کرتے ہوئے جدید چیلنجز کا حل تلاش کرنا ہوگا
