Baaghi TV

سگی پھپھو کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنانے والے بتیجھے گرفتار

قصور
70 سالہ خاتون کے اغوا کا معمہ حل، جائیداد کی لالچ میں سگے بھتیجوں نے قتل کر کے گھر کے صحن میں دفن کر دیا

تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے نو ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ سرداراں بی بی کے اغوا کے اندھے معمہ کو حل کرتے ہوئے ان کے قتل کا انکشاف کر دیا

پولیس کے مطابق مقتولہ کو ان کے سگے بھتیجوں نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے اپنے ہی گھر کے صحن میں دفن کر دیا تھا
نتھے جاگیر کی رہائشی، غیر شادی شدہ سرداراں بی بی کے بھائی رشید نے تقریباً نو ماہ قبل اپنی بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن محمد ضیاء الحق کی نگرانی میں اور ایس ایچ او اسلم بھٹی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی

تفتیشی ٹیم نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کیں، علاقے میں سرچ آپریشن کیے مقامی افراد سے پوچھ گچھ کی اور ہسپتالوں سمیت دیگر مقامات پر بھی تلاش جاری رکھی تاہم ابتدائی طور پر کوئی سراغ نہ مل سکا
دورانِ تفتیش مقتولہ کے بھتیجوں عمران اور شان علی پر شبہ گہرا ہوا تو سخت پوچھ گچھ کے دوران دونوں ملزمان نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ انہوں نے جائیداد ہتھیانے کی نیت سے اپنی پھوپھی کا دوپٹے سے گلا دبا کر قتل کیا اور ثبوت چھپانے کے لیے لاش اپنے ہی گھر کے صحن میں دفن کر دی تھی

ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے گھر کے صحن سے لاش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مذید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے اغوا اور قتل کے اس پیچیدہ مقدمے کو حل کرنے پر تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی
ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی لالچ اور اخلاقی زوال نے خونی رشتوں کے تقدس کو شدید نقصان پہنچایا ہے

More posts