پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3,700 روپے کم ہو گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 482,462 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 3,172 روپے کمی کے بعد 413,633 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر کم ہو کر 4,601 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔