حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کر لیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کا خط الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا ہے۔
حکومتی خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیا صدارتی آرڈیننس جاری ہو چکا ہے جبکہ سابقہ قانون تحلیل ہو چکا ہے، اس لیے موجودہ انتخابی شیڈول واپس لیا جائے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نئے قانون کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے اور اسے اپنے جاری کردہ انتخابی شیڈول کو ڈی نوٹیفائی کرنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔
حکومت کی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی باضابطہ درخواست
