Baaghi TV

بلوچستان، گلگت بلتستان میں تمام شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی: این ایچ اے

‎نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق بلوچستان، گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں تمام شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔
‎این ایچ اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں این 145 کے علاوہ صوبے بھر میں تمام سڑکیں کلیئر ہیں۔ این 145 پر چترال کے مقام پر برف ہٹانے کا کام جاری ہے اور شاہراہ کی بحالی کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔
‎رپورٹ کے مطابق این 145 پر چترال سے روگی تک سڑک یکطرفہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، جبکہ مکارڈو سے گرم چشمہ اور گبور تک شاہراہ مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ تاہم گبور سے سسلائم کے درمیان مختلف مقامات پر تودے گرنے کے باعث راستہ بند ہے، جسے صاف کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

More posts