مینگورہ میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج لگانا ناممکن ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں نااہل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ خود تیراہ جائیں گے، وہاں کے عوام کے ساتھ جرگہ کریں گے اور ہر معاملے کو شفاف ثبوت کے ساتھ حل کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی حمایت اور سچائی کے سامنے کسی بھی قسم کی رکاوٹ کامیاب نہیں ہو سکتی۔
واضح رہے کہ اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ آج سوات، بٹ خیلہ اور تیمر گرہ میں بھی کارکنان سے خطاب کریں گے اور صوبے میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جماعت کی کوششوں کا جائزہ لیں گے۔
گورنر راج کا نفاذ ناممکن ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
