مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی، فیصلہ کن اقدامات، اور عالمی سطح پر مضبوط سفارت کاری کی ضرورت ہے، ماہ رمضان تبدیلی و اصلاح کا مہینہ ہے،توبہ کا عمل جنت میں داخلے کی بنیاد ہے، مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں سحر و افطار دسترخوان لگا کر شہریوں کی خدمت کر رہی ہے.
ان خیالات کا اظہارمرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری،نائب صدر حافظ طلحہ سعید، جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجرو دیگر نے سحر و افطار کے پروگراموں و بعد ازاں وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی دشمن کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، پاکستان میں انتشارو تفریق نہیں اتحاد کی سیاست کی ضرورت ہے،سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات کی بجائے ملکی مفادات کا سوچیں،حافظ طلحہ سعید ،محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمیں خود احتسابی اور اللہ کے قریب ہونے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے، ہمیں اس مقدس مہینے میں اپنے اعمال کا محاسبہ کرکے دین کے مطابق زندگی گزارنے کا عزم کرنا چاہیے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو،مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر نے خدمت کا رمضان مہم کے تحت سحر دسترخوان کادورہ کیا اور شرکا سے خطاب میں کہا کہ خدمت کی سیاست ہمارا منشور اور اسی پر عمل پیرا ہیں،عیدالفطر تک رمضان دسترخوان کا سلسلہ جاری رہے گا.
