Baaghi TV

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے وقت نوجوان ڈوب کر ہلاک

بھارت کے ایگ گاؤں گونو گوپالو کا رہائشی جمعہ کے روز تلنگانہ میں 23 سالہ شخص ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران چیک ڈیم میں ڈوب گیا۔

تفشیش کے بعد اس کی شناخت دنیش کے نام سے ہوئی ہے. سرچ آپریشن کے بعد بروز اتوار متاثرہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

دنیش کے گھر والوں نے بتایا کہ دنیش نے اگلے مہینے نوکری کے سلسلے میں دبئی جانا تھا جس کا ویزا بھی لگ چکا تھا. لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا. دنیش اپنے دو دوستوں کے ساتھ چیک ڈیم پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے گیا تھا۔ ویڈیو بناتے وقت وہ کرنٹ میں نہلا گیا تھا۔

More posts