Baaghi TV

سری لنکا سے شکست کے بعد مصباح الحق ٹیم پر برس پڑے

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کبھی بھی اچھی نہیں ہوتی اور ایسی ٹیم سے شکست ہونا جس کے اہم کھلاڑی نہ ہوں مایوس کن ہے ۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کچھ ایسی چیزیں سامنے آئی ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد پر سوال پر کہنا تھا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کارکردگی دکھا کر آئے ہیں ، ہم نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو موقع دیا ہم یہی کرسکتے تھے ،ٹیم کی بدترین بالنگ متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ہم اختتامی اوورز میں اچھی باولنگ نہیں کر پارہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ شکست پر میں ہی جواب دہ ہوں اور بہت سی چیزیں ہیں جن کے سوال کا جواب تلاش کررہے ہیں ۔ مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ جب سری لنکن ٹیم آئی تھی تو کچھ لوگ کہ رہے تھے کہ سری لنکا کی بی ٹیم آئی ہے ۔ سری لنکا کو بی ٹیم کہنے والوں کو جواب مل گیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی ۔مصباح الحق
مزید پڑھیں
بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر کا کیریئرکیسے ختم ہوا فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بتادیا

More posts