اسلام آباد کی انتظامیہ نے اتوار کو بتایا کہ دارالحکومت میں الیکٹرانک ٹیگز (ای ٹیگ) کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع ہو چکی ہے۔
اس اقدام کا مقصد شہر میں ٹریفک کو منظم کرنا اور داخلی و خارجی مقامات پر نگرانی کو بہتر بنانا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے گذشتہ نومبر میں شہر میں سکیورٹی بڑھانے کے لیے تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لازمی قرار دیا تھا۔ جن گاڑیوں پر پہلے سے موٹروے ٹیگ موجود ہے، انہیں ای ٹیگ کی ضرورت نہیں۔
حکام کے مطابق ای ٹیگ کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنا، ریکارڈ کو بہتر بنانا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ دارالحکومت میں داخل ہونے والی گاڑیاں باقاعدہ نظام میں رجسٹرڈ ہوں۔
ای ٹیگ کے نفاذ کے لیے شہر کے داخلی مقامات اور چیک پوسٹس پر نصب ریڈرز خودکار طور پر ان گاڑیوں کی نشاندہی کرتے ہیں جن پر ای ٹیگ موجود نہیں ہوتا، جس سے بغیر دستی چیکنگ کے کارروائی ممکن ہو جاتی ہے۔
ای ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع
