Baaghi TV

ججز کی کردار کشی مہم پر غیر مناسب مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری


لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ غیر مناسب مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف پولیس دیگر اداروں کی معاونت کر رہی ہے۔
جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ پولیس یا دیگر اداروں کی کارروائی میں کسی قسم کا انتقامی پہلو نہیں ہونا چاہیے، تاہم جس نے غیر مناسب مواد شیئر کیا یا توہین عدالت کی، اسے چھوڑا نہیں جا سکتا۔
‎عدالت نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت غیر مناسب مواد شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور کسی کی ذاتی زندگی کے معاملات پر کردار کشی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

More posts