Baaghi TV

سینئر فلم ڈائریکٹر پرویز کلیم کے بیٹے عدیل پی کے کے آفس میں آتشزدگی

سینئر فلم ڈائریکٹر پرویز کلیم کے بیٹے عدیل پی کے کے آفس میں گزشتہ روز آگ لگ گئی ، آفس میں پڑا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا. آفس میں آتشزدگی پر فلمی حلقوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے، اور کہا ہے کہ حکومت سندھ اسکا ازالہ کرے.کہا جا رہا ہے کہ عدیل پی کے کا آتشزدگی میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے.تفصیلات کے مطابق فلم ایڈیٹر ڈائریکٹر عدیل پی کے کا ڈیفنس کراچی آفس آتشزدگی کے باعث تباہ ہوگیا ہے۔آفس میں آگ رات کو شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔جس سے آفس میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے کمپوٹر اور

مشینری راکھ کا ڈھیر بن گئی۔فائر بریگیڈ نے گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران آفس کا سارا سامان جل چکا تھا۔ فلمی حلقوں نے عدیل پی کے سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت عدیل پی کے کا آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے۔دوسری طرف عدیل کا کہنا ہےکہ میں اس وقت شدید صدمے کی حالت میں ہوں کیونکہ میرا بہت بڑا نقصان ہو گیا ہے. انہوں نے کہا کہ میرے ساتھیوں نے جو مجھ سے اظہار ہمدردی کیا ہے اس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں.

More posts