Baaghi TV

ٹیکساس میں بم بنانے کے الزام میں افغان شہری گرفتار

امریکی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کے شبے میں ایک افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار شدہ شخص کا نام محمد داؤد الوک زئی بتایا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق محمد داؤد کو آپریشن "الائیز ویلکم” کے تحت امریکہ لایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایک بم تیار کر رہا ہے۔پولیس اور متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو حراست میں لے لیا، اور اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ممکنہ خطرات کا بروقت اندازہ لگایا جا سکے۔

فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن، غزہ میں سوگ، کارروائیاں ناقابلِ قبول

برطانیہ ،سیاسی پناہ گزینوں کے ٹیکسی استعمال پر پابندی کا فیصلہ

بنگلہ دیش،خالدہ ضیا کے علاج پر فیصلہ میڈیکل رپورٹ سے مشروط
پنجاب ٹریفک اصلاحات، 48 گھنٹوں میں 7 کروڑ سے زائد کے چالان

More posts