Baaghi TV

افغان فوجی افغان حکام کے حوالے

پاکستان نے پانچ افسران سمیت 46 افغان فوجیوں کو نواں پاس باجوڑ کے مقام پر افغان حکام کے حوالے کردیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ افغان فوجی گزشتہ رات آرندو سیکٹرچترال پہنچے تھے افغان کمانڈرکی درخواست پر پاک فوج کی طرف سے افغان حکام سے رابطہ کیا گیا تھا جس کے بعد افغان فوجیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گئی اور فوجی روایات کے مطابق افغان اہلکاروں کو خوراک اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں افغان فوجیوں کو ان کے ہتھیاروں اور آلات سمیت نواں پاس کے مقام پر 12 بجکر 35 منٹ پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا

اس سے قبل یکم جولائی کو ، 35 افغان فوجیوں نے پاک فوج سے پناہ / محفوظ راستہ کی درخواست کی تھی۔ انہیں پاکستان میں محفوظ راستہ بھی دیا گیا تھا اور مناسب طریقہ کار کے بعد انہیں افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا تھا۔

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

More posts