Baaghi TV

افغان طالبان کے وفد کی ہو گی اسلام آباد میں آج اہم ملاقات

افغان طالبان کے وفد کی ہو گی اسلام آباد میں آج اہم ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کا وفد ملا عبدالغنی کی قیادت میں شام کو وزارت خارجہ پہنچے گا

افغان طالبان کا وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرے گا،وفد وزیر خارجہ کو طالبان اور امریکہ معاہدے پر عملدرآمد کی صورتحال سے آگاہ کرےگا،ملاقات میں بین الافغان مذاکرات کے جلد انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا

افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا ہے، افغان طالبان کا وفد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آیا ہے۔ وفد افغان دھڑوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے بات چیت کرے گا۔

قبل ازیں گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں بھی افغان طالبان کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا،

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان طالبان کا وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت کو اعتراض تھا،افغانستان میں خانہ جنگی پورےخطےکومتاثرکررہی ہے، کوشش ہےکہ طالبان اورامریکہ کےدرمیان دوبارہ بات چیت شروع ہو.طالبان وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت نےاعتراض اٹھایا ،افغان مسئلےکافوجی حل نہیں،مذاکرات کےذریعے ہی اس کاحل نکالاجاسکتا ہے،امریکہ طالبان مذاکرات کےبعدافغانوں میں بات چیت ہونی تھی،

افغان طالبان مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

More posts