Baaghi TV

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع

baber zaheer

وزیراعظم شہبازشریف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی ہے۔وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربرہ اہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دی۔صدرِ مملکت ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی تھی جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی تھی۔

More posts