Baaghi TV

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان پانچویں مر تبہ گرفتار

انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اینٹی کرپشن کے مقدمے میں علی محمد خان کا نام بھی شامل ہے۔
علی محمد خان کی گرفتاری پانچویں مرتبہ عمل میں لائی گئی۔اس سے قبل مردان میں سابق وزیرِ مملکت علی محمد خان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ 9 مئی کے واقعات سے انکا کوئی تعلق نہیں ۔پولیس جانے نہیں دے رہی، عدالت سے رہائی ملنے کے بعد پولیس ایک اور مقدمے میں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ہوں۔واضح رہے کہ علی محمد خان کو گزشتہ روز پشاور جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نے گرفتار کیا تھا۔پولیس نے علی محمد خان کو 9 مئی کے واقعات کے خلاف درج ایف آئی آر پر گرفتار کیا تھا۔

More posts