Baaghi TV

ایرانی پاسداران انقلاب کے سینٹرل کمانڈر علی شادمانی اسرائیلی حملے میں شہید

Israel says it has killed Iranian top commander Ali Shadman

ایرانی پاسداران انقلاب کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر علی شادمانی زخمی ہونے کے کچھ دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کی تصدیق کے مطابق علی شادمانی گزشتہ ہفتے اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، جن کی شہادت کی خبر ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اگلے دن سامنے آئی۔اسرائیل نے 17 جون کو تہران پر حملے کے دوران سینئر ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے شہید علی شادمانی کو جنرل غلام علی کی شہادت کے بعد ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا کمانڈر مقرر کیا تھا۔شادمانی کی شہادت پاسداران انقلاب کی مرکزی قیادت کے لیے بڑا دھچکا ہے اور اس واقعے نے ایران-اسرائیل کشیدگی کے تناظر میں اہمیت اختیار کر لی ہے۔

ایران کا جوہری بحران امریکا کی یکطرفہ پالیسیاں ہیں،اقوام متحدہ میں چین کا موقف

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا ریلیف

سی پی ایل: شاہ رخ خان کی ٹیم میں پاکستانیوں کی شمولیت، بھارتی انتہاپسند برہم

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی

پینٹاگون کی رپورٹ سے ٹرمپ کو دھچکا، ایرانی تنصیبات کی مکمل تباہی کا دعویٰ غلط قرار

More posts