Baaghi TV

امریکہ سرعام اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے،حافظ نعیم الرحمان

Hafiz Naeem Urrehman

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل بمباری کر رہا ہے، فلسطین میں پچاس ہزار سے زائد بے گناہ مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا ہے، امریکہ سرعام اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کروائی جائے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ کوئی عرب ملک فلسطینیوں کی مدد کے لئے تیار نہیں، اسرائیل اب تک فلسطین میں اسی فیصد مکانات گرا چکا ہے، غزہ کے فوجی اکتوبر میں ہی اسرائیل کو شکست دے چکے تھے، اس وقت مغربی طاقتیں اسرائیل کو اسلحہ اور تعاون فراہم کر رہی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ افسوس ہے ہمارے حکمران مسلم امہ کامقدمہ نہیں لڑسکتے، اس وقت ہر طرف سیاست بازی کا بازار گرم ہے، پارلیمنٹ کوغلاظت کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، ہمیں اب وہ حکمران چاہئے جوعوام اورامت کا درد رکھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ریاستوں کو موت کا ڈر ہے، مسلم ریاستیں بیٹھ کرمحض فلسطین کی تباہی کا تماشا دیکھ رہی ہیں، ہمیں اب غلامی اور امریکہ سے آزادی چاہئے، قوم کو اب غلام ابن غلام نہیں رہنا، عنقریب انقلاب مسلمانوں اور فلسطینیوں کا مقدر ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف کو چاہئے فوری اسرائیل کو لگام ڈالیں، فلسطین اس وقت لہولہو ہے۔

More posts