Baaghi TV

امریکی جنگلات میں پھر خوفناک آگ بھڑک گئی؛ ایمرجنسی نافذ

fire

امریکا کی شمالی اور جنوبی کیرولینا ریاستوں کے جنگلات میں ایک ہفتے سے مختلف مقامات پر خوفناک آگ بھڑک رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق خشک موسم، تیز ہواؤں اور غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔جس کے باعث امریکا کی قومی موسمیاتی سروس نے قریبی رہائشی علاقوں سے ہزاروں افرار کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت کی گئی۔ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔فائر فائٹرز علاقے میں پانی کے چھڑکاؤ اور بیک برننگ آپریشنز کر رہے ہیں۔ رہائشیوں کو ان آپریشنز کے دوران دھوئیں سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اب تک کسی بھی آگ کے سبب ہونے والے نقصانات کی تفصیل نہیں دی گئی۔جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہیری میک ماسٹر نے ریاست میں ایمرجنسی کی حالت کا اعلان کرتے ہوئے جنگلات میں آگ جلانے پر پابندی کی توثیق کی۔گورنر نے کہا کہ آگ جلانے پر یہ پابندی لامتناہی طور پر نافذ رہے گی۔

غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

بلاول بھٹو سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات

ْکراچی،ٹمپرڈ گاڑیاں روکنےپر کسٹم اہلکار ایکسائز عملے سے لڑ پڑے

کراچی سے لاپتا لڑکی بازیاب، جسم پر متعدد زخم

More posts